Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ غیر قانونی سرمایہ دہشتگردی پر لگا رہی ہے

لندن۔۔۔۔۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے کہا کہ لبنانی حزب اللہ غیر قانونی سرمایہ دہشتگردی پر خرچ کررہی ہے۔ مغربی افریقہ کے ملک بنین اور امریکہ سے پرانی کاروں کا کاروبار کررہی ہے۔ اس سے ہونیوالی آمدنی منشیات کی اسمگل سے ہونیوالی آمدنی میں شامل کرکے اسے دہشتگردی کی سرگرمیوں میں لگا دیتی ہے۔ تاہم امریکی تاجروں نے حزب اللہ کے ساتھ کاروبار کے دعوے کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 5برس پہلے حزب اللہ کے ساتھ کاروبار تھا لیکن اب ایسا کچھ نہیں ۔ان کا خود امریکی حکومت 5برس قبل اس قسم کے کاروبارکے تصفیے کا اعلان کرچکی تھی۔

شیئر: