نوجوان خواتین کو ہارٹ اٹیک کازیادہ خطرہ
نیویارک - - - - اگرچہ ماضی میں خیال کیا جاتا تھا کہ دل کا امراض عمر رسیدہ افراد اور انتہائی امیر طبقے کے لوگوں کو ہوتے ہیں، تاہم گزشتہ چند سال سے اس خیال میں تبدیلی آئی ہے۔تحقیق میں جہاں پتہ چلا کہ اب ہر عمر کے افراد دل کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں وہیں ایسی تحقیق بھی سامنے آئی کہ مرد حضرات کے مقابلے میں خواتین دل کے امراض اور خصوصی طور پر ہارٹ اٹیک سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ امریکہ میں ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ گزشتہ چند سال سے نہ صرف نوجوان خواتین میں ہارٹ اٹیک کے واقعات بڑھ گئے بلکہ حیران کن طور پر اب یہ مرض نوجوان خواتین کو متاثر کر رہا ہے۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 1995 میں 27 فیصد نوجوان ہارٹ اٹیک کے مریض تھے، جو 2010 تک بڑھ کر 32 فیصد ہوگئے، اب ان کی تعداد مزید3فیصد بڑھ گئی ہے، ان میں اکثریت نوجوان خواتین کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہارٹ اٹیک سے مردوںکے مقابلے خواتین زیادہ ہلاک ہوتی ہیں انہیں بروقت طبی امداد نہیں دی جاتی کیونکہ اکثر مردوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ خواتین کو ہاتھ لگائیں گے تو انہیں غلط سمجھا جائے گا۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ خواتین کو ورزش بالخصوص پیدل چلنے پر توجہ دینی چاہئے۔