Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان مصالحتی عمل کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

کابل / اسلام آباد .. افغانستان سے متعلق پاکستان روس اور چین پر مشتمل سہ فریقی گروپ نے افغان مصالحتی عمل کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ دفتر کے خارجہ کے مطابق یہ اتفاق رائے منگل کو ماسکو میں سہ فریقی گروپ کے مشاورتی اجلاس کے دوران طے پایا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ فریقین نے افغانستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال اور خطہ کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔افغانستان میں داعش سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ سہ فریقی گروپ نے مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مشاورتی عمل میں افغانستان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے بعض افغانوں کے نام مصالحتی عمل میں تعاون کرنے پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے ہٹانے میں لچک کا مظاہرہ دکھانے کا بھی وعدہ کیا۔ 

شیئر: