Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور، مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی،2ہلاک

نئی دہلی ... اترپردیش میں کانپور کے قریب ایکسپریس ٹرین کی 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ 2 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ ایک اطلاع کے مطابق کہ زخمیوں کی تعداد 50 ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریلوے حکام نے تصدیق کی کہ سیالدہ،اجمیر ایکسپریس کی بوگیاں کانپور کے قریب بدھ کی صبح 5 بج کر 20 منٹ پر پٹری سے اتر گئیں ۔ 15 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جن میں 13 سلیپر اور 2 جنرل ڈبے ہیں۔متاثرہ بوگیوں سے تمام مسافروں کو باہر نکال لیا گیا۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

 

شیئر: