Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اداکاراوں نے مداحوں کو دھوکہ دیا

واشنگٹن..... امریکی اور برطانوی اداکاراوں نے سال رواں اپنے چاہنے والوں کو خوب دھوکہ دیا۔انہوںنے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال میک اپ نہیں کرینگی مگر ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بیوٹی ایکسپرٹ نے کہا ہے کہ ان کا دعویٰ بالکل مصنوعی تھا کیونکہ سب نے ”جدید طریقے“ سے میک اپ کرایا ۔ایسا لگا کہ وہ میک اپ کے بغیر ہی ٹی وی اور فلم اسکرین پر اتنی خوبصورت لگ رہی ہیں۔امریکی میگزین نے اس راز سے پردہ اٹھادیا۔امریکی گلوکارہ الیکا کیز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں جن میں بظاہر وہ بغیر میک اپ کے نظر آئیں مگر حقیقتاً وہ میک اپ کئے ہوئے تھیں بس فرق یہ تھا کہ بیوٹی ایکسپرٹ نے ایسا میک اپ کیا جس سے وہ خوبصورت اور دلکش بھی نظر آئیں اور میک اپ بھی نا لگے۔اسی طرح کیلی جینر اور نیکول شیرزنگر بھی اپنے مداحوں کو دھوکہ دینے والوں میں شامل ہیں۔میگزین ایڈیٹر نے مختلف تصاویر کا جائزہ لے کر پورے یقین کے ساتھ کہا کہ ان کی تصاویر قدرتی نہیں تھیں بلکہ انہیں خاص میک اپ کے سامان اور ٹیکنیک استعمال کرکے ایسا ظاہر کیا گیا جسے وہ قدرتی طور پر ہی اس قدر خوبصورت ہیں کہ انہیں میک اپ کی ضرورت ہی نہیں۔

شیئر: