Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رومانیہ، مسلم خاتون کی نامزدگی مسترد

بخارسٹ... رومانیہ میں مسلم رکن پارلیمان کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنانے کی تجویز مسترد کئے جانے پر آئینی بحران پیدا ہو گیا، صدر کلاو¿س لوہانس کے مواخذے کا امکان ہے ۔ صدر لوہانس کے مطابق تجویز کے حق اور مخالفت میں پیش کئے جانے والے دلائل کا غور سے جائزہ لینے کے بعد نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ۔مسلم خاتون سیاستدان سیول شاہدے کا تعلق بائیں بازو کی سوشل ڈیموکریٹ جماعت ’پی ایس ڈی‘ سے ہے۔ صدر نے سوشل ڈیموکریٹس سے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے لئے کوئی اور نام تجویز کریں۔ سیول شاہدے کا تعلق رومانیہ کی ترک اقلیت سے ہے۔سیول کو ان کے کم سیاسی تجربے کی باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ وہ صرف ایک مرتبہ علاقائی وزیر رہ چکی ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق ان کے مسترد ہونے کی ایک وجہ ان کے شامی شوہر کا پس منظر بھی ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف سوشل ڈیموکریٹس نے کہا ہے کہ نامزدگی مسترد کئے جانے پر صدر کے مواخذے پر غور کر سکتے ہیں۔ نامزدگی مسترد کرنے کی کوئی آئینی وجہ موجود نہیں ۔
 

شیئر: