Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشتی پر دنیا کا چکر لگا کر ریکارڈ بنا دیا

پیرس .... فرانسیسی پیراک تھامس کوویلے نے کشتی پر تن تنہا دنیا کے گرد چکر لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔48 سالہ پیراک نے یہ ریکارڈ 49 دن،3 گھنٹے ، 7 منٹ اور 38 سیکنڈز میں بنایا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ان کے ہم وطن فرانسزجویون کے پاس تھا جنہوں نے یہ سفر 2008ءمیں 57 دن، 13 گھنٹے ، 34 منٹ اور6 سیکنڈز میں مکمل کیا تھا۔تھامس کوویلے نے اپنا یہ سفر فرانس کے شہر بریسٹ سے 6 نومبر کو شروع کیا تھا جس کے دوران وہ ایک وقت میں بمشکل 3گھنٹے نیند لیتے تھے۔

شیئر: