Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی خواتین بھی باسی کھانوں کی شوقین

لندن..... آپ کیا سمجھتے ہیں کیا صرف برصغیر میں ہی خواتین کھانے بچاکر اور گوشت جمع کرکے مہینوں کھانے کی شوقین ہیں؟اگرآپ واقعی یہ سمجھتے ہیں تو فوری اس خیال پر شرمندہ ہوناترک کردیںکیونکہ برطانویوں اور امریکیوں نے اس حوالے سے آپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔وہ کھانے کئی کئی ماہ تک محفوظ کرکے کھاتے ہیں۔ یہ صرف عام کھانے نہیں ہوتے بلکہ کیک اور کیکڑے بھی ہوتے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل میں کچھ خواتین سے جمع کئے گئے طریقے لکھے گئے ہیں۔ان خواتین نے بتایا کہ وہ تلے ہوئے کیکڑے جب محفوظ کرتی ہیں تو انہیں نمک لگاکر رکھ دیتی ہیں اور کئی کئی ماہ بعد نکال کر دوبارہ گرم کیا اور چٹ کرگئیں۔یہ سلوک صرف کیکڑوں کے ساتھ نہیں کیاجاتا بلکہ آئس کیک بھی فریزرمیں رکھ کر 3،3ماہ بعد نکال کر مزے سے کھایاجاتا ہے اور اگر وہ آئس کیک نا ہو تو بھئی مزید مزے یعنی آپ وہ کیک سال بعد بھی نکال کر کھاسکتے ہیں۔ٹرکی اور بڑے کا گوشت بھی نمک لگاکر رکھیں اور پھر سال بھر میں جب دل چاہے نکال کر چٹ کرجائیں۔یعنی برطانوی اور امریکی زیادہ کنجوس ہوئے نا۔

شیئر: