Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلی ہریانہ کیلئے دنگل کی اسپیشل اسکریننگ

نئی دہلی...بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کےلئے اپنی فلم دنگل کی اسپیشل اسکریننگ کی ۔وزیراعلی نے ہریانہ کے پہلوان مہاویر پھوگاٹ کی زندگی پر مبنی فلم دنگل کی تعریف کی ہے۔پہلوان مہاویر پھوگاٹ نے اپنی بیٹیوں گیتا اور ببیتا کو پہلوانی کی ٹریننگ دی تھی تاکہ وہ دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ دلاسکیں۔ وزیراعلی ہریانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں مہاویر پھوگاٹ کے ذریعہ ہند کےلئے تمغہ پانے کی کوشش کرنے۔ گیتا اور ببیتا کی جدوجہد کو بہترین انداز میں دکھایا گیا ہے۔ دنگل فلم وزیراعظم نریندر مودی کے منصوبہ ”بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو“مہم کی طرز پر مبنی ہے۔اس میں ہریانہ کی ثقافت اور روایات کے ذریعہ سے کھیلوں کو فروغ دیا گیا ۔کشتی اور دنگل ریاست کی کھیل روایات کا اہم حصہ ہیں۔ 

 

شیئر: