Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرمایہ کاری کےلئے روبوٹ سے مشورہ مہنگا

ٹوکیو.... روبوٹ لوگوں کو سرمایہ کاری کے حوالے سے غلط مشورے دینے لگے ۔سرمایہ کاروں کا اعتماد اٹھنے لگا۔روبوایڈوائزر پر بھروسہ کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔سرمایہ کا ر اب بھی انسانی مشاورت کو ہی قابل اعتماد سمجھتے ہیں۔سرمایہ کاری کے شعبے میں بہتر مشورے کےلئے روبو ایڈوایزر متعارف کرایاگیا تھا مگر اب معلوم ہوا ہے جب سرمایہ کاری کے خواہشمند ویب سائٹ کے ذریعے اس روبوٹ تک پہنچتے ہیں اور سوال ڈالتے ہیںتو اس کا جواب جس زبان میں ہوتا ہے وہ سمجھ نہیں آتا،وہ جو جگہ بتاتا ہے وہ عموما ً کہیں نہیںملتی جبکہ دیگر مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔سرمایہ کار ی کے خواہشمند آن لائن انویسٹمنٹ پلیٹ فارم کو بھی اہمیت دیتے ہیں جہاں سے انہیں اچھا مشورہ مل جاتا ہے۔
 

شیئر: