Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی القدس میں تعمیرات جاری رکھیں گے، اسرائیل

القدس۔۔۔۔القدس میں اسرائیل بلدیہ کے ڈپٹی چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود مشرقی القدس میں ہزاروں مکان تعمیر کریگا۔ ان مکانات میں اسرائیلی شہریوں کوبسایا جائے گا۔ سلامتی کونسل نے یہودی بستیوں کی تعمیر و توسیع کی مذمت کی تھی اور بستیاں بسانے سے منع کیا تھا۔ دریں اثنا عرب علاقوں میں یہودیوں کو بسانے کی مخالفت کرنیوالی اسرائیلی تنظیم ’’عیرعیم‘‘نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ القدس میں منصوبہ ساز کمیٹی مشرقی القدس میں مزید 618مکانات کی تعمیر کا اجازت نامہ جاری کریگی۔بلدیہ کے ڈپٹی چیئرمین نے بتایا کہ وہ 5600مکانات تعمیر کرانے کی تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے فیصلے پر ردعمل کے طور پر مزید بستیاں بسانے کی اسکیمیں منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔واضح رہے کہ ان دنوں غرب اردن میں 26لاکھ فلسطینیوں کے ساتھ 4لاکھ 30ہزار یہودی آبادکاررہ رہے ہیں۔ 2لاکھ سے زیادہ اسرائیلی مشرقی القدس میں آباد ہیں جہاں 3لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔ اسرائیل نے 1967میں القدس پر ناجائز قبضہ کیا اور 1980میں القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردیا تھا۔

شیئر: