Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کے خاتمے میں مزید 3 ماہ درکار ہیں، عراق

 بغداد ...عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل اور اس کے گرد و نواح سے داعش کو پوری طرح ختم کرنے کے لئے مزید 3 ماہ درکار ہوں گے۔ رواں برس اکتوبر میں موصل کا قبضہ چھڑانے کی عسکری مہم کے آغاز پر العبادی نے کہا تھا کہ عراقی فورسز2016 کے اختتام تک موصل کو بازیاب کرا لیں گی تاہم 2 ماہ سے جاری آپریشن کے دوران موصل کا محض ایک تہائی علاقہ داعش سے واپس لیا جاسکا ہے۔ایک ملین سے زائد شہری اب بھی موصل میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران فوج کو جو کامیابیاں ملی ہیں وہ یقینی طور پر شاندار ہیں۔دریں اثناءامریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے شہر کے دو حصوں کو جوڑنے والا دریائے دجلہ کا پل بھی تباہ کر دیا تا کہ جنگجووں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جا سکے۔

 

شیئر: