Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی آئی اہلکار ظاہر کرکے12کروڑ کا سونا لوٹ لیا

حیدرآباد.. حیدر آباد دکن میںسنگاریڈی کے آر سی پورم پولیس اسٹیشن حدود میں قومی شاہراہ پر واقع متھڈ فنانس کمپنی میں خود کو سی بی آئی کے عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے نامعلوم افراد ڈرا دھمکاکر 12 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے ۔ کمپنی کے واچ مین نے بتایا کہ5 افراد بدھ کی صبح کمپنی پہنچے انہو ںنے خود کو سی بی آئی کا عہدیدار ظاہر کیا اور کہا کہ وہ دفتر کے ریکارڈ اور لاکرز میں رکھے سونے کی جانچ کرنا چاہتے ہےں ۔ بندوق سے اسٹاف کو ڈرا دھمکاکر 12 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر ا ور فرار ہوگئے ۔ جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا ۔ اسی برانچ میں ایک سال پہلے بھی چوری کی واردات ہوئی تھی ۔ 

شیئر: