Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انیل بیجل دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر

نئی دہلی ... مرکزی وزارت داخلہ نے ریاست دہلی کےلئے 1969ءبیچ کے آئی اے ایس افسر انیل بیجل کو نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔ساتھ ہی نجیب جنگ کا اس عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا ۔نئے لیفٹیننٹ گورنر کی تقرری کا وزیرخارجہ سشما سوراج کی طرف سے خیرمقدم کیا گیا ہے ۔ انیل بیجل سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے دورِ حکومت میں مرکزی داخلہ سیکریٹری تھے۔ اس کے بعد انہوںنے مختلف وزارتوں میں خدمات انجام دیں۔وہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ 2006ءمیں انیل بیجل مرکزی شہری ترقیات کی وزارت کے سیکریٹری کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے۔مودی حکومت نے ان کی شاندار کارکردگی کو مد نظررکھتے ہوئے دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے خدمات دوبارہ لے لیں۔ واضح رہے نجیب جنگ نے 22دسمبر کو اچانک ہی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ نئے لیفٹیننٹ گورنر انیل بےجل سے کہا گیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھال لیں۔

شیئر: