Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائم سنگھ نے امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی

لکھنو.. اترپردیش کی حکمراں جماعت سماجوادی پارٹی کی قیادت میں اختلافات ابھی ختم نہیں ہوئے ۔ پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے والد ملائم سنگھ یادو نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کےلئے پارٹی کے امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی اور گزشتہ روز اکھلیش یادو نے 403رکنی اسمبلی کے لئے جن امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی اسے مسترد کردیا ۔ ملائم سنگھ یادو نے ان تمام کوششوں کو بھی رائیگاں کردیا جن کے تحت وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کانگریس اور راشٹریہ لوک دل کے ساتھ مل کر سیاسی گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کررہے تھے۔ ملائم سنگھ نے اپنی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی ریاست میں تنہا الیکشن لڑے گی ۔کسی دوسری پارٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے پارٹی کی یوپی یونٹ کے صدر و بھائی شیوپال یادو کی موجودگی میں جو نئی فہرست جاری کی اس میں 325حلقوں کے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ ان میں 176امیدوار ایسے ہیں جو موجودہ ارکان اسمبلی ہیں ۔ ان کے علاوہ نئی فہرست میں قومی ایکتادل کے بانی مختار انصاری اور عتیق احمد انصاری جن پر قتل اور دیگر جرائم سے متعلق متعدد مقدمات زیرسماعت ہیں کے بھائی صبغت اللہ انصاری کا نام شامل ہے ۔ بہت سے ارکان اسمبلی اور وزراءجن کو وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا قریبی سمجھا جاتا ہے نئی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ نئی فہرست میں بہت سے ایسے لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا جو اپنے حلقوں سے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر: