Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹ بندش ،انتخابی اخراجات میں اضافہ متوقع

لکھنو..یوپی اسمبلی الیکشن امیدواروں کے لئے 10 فیصد تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ یہ دعویٰ انتخابات بہتری کے لئے کام کر رہی تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفرینڈم (اے ڈی آر) الیکشن واچ کے سروے میں کیا گیا ۔ اے ڈی آرنے یہ سروے یوپی کے 30 اسمبلی حلقوں میں کیا ہے۔ سروے کے مطابق، انتخابات کے اخراجات نوٹ بندش سے بے اثر رہنے والے ہےں۔ سروے کے مطابق 69 فیصدممکنہ امیدواروں اور پارٹی ورکروں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن کے مقابلے اس مرتبہ نوٹ بندش سے الیکشن کے اخراجات 10 فیصد بڑھ جائیں گے۔ 65 فیصدممکنہ امیدواروںنے کہا کہ اس کا ووٹرز کو لبھانے کے طریقوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 70 فیصد امیدواروں نے مانا کہ وہ پرانے طریقوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اے ڈی آر اور یوپی الیکشن واچ کے چیف کنوینر سنجے سنگھ نے بتایا یوپی الیکشن پر نوٹ بندش کا اثر جاننے کے لئے اترپردیش کے الگ الگ حصوں اور اسمبلی علاقوں میں لوگوں کی رائے لی۔ سروے میں یوپی کے 10 ڈویژن کے 30 اسمبلی حلقے جھانسی، باندہ، کانپور، لکھنو¿، میرٹھ، وارانسی، گورکھپور، الہٰ آباد، آگرہ اور بریلی کو شامل کیا گیا ہے۔ 

 

شیئر: