Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کیساتھ توہین آمیزرویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں ،ٹرمپ

واشنگٹن ...نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے عہدہ سنبھالنے تک حوصلہ بلند رکھے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی کو بھی حقارت آمیز اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اوباما انتظامیہ کے کئی اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کو نظر انداز کروں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل کے 14 ممالک نے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا ۔ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا لیکن قرارداد کے خلاف ویٹو کا حق بھی استعمال نہیں کیا۔قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیل نے الزام لگایا کہ اس قرارداد کا ’معمار‘ امریکا ہی تھا۔

شیئر: