Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوفان کی شدت بتانے والا جدیدسیٹلائٹ نظام

سائنس ڈیسک- - - - طوفان باد و باراںکی آمد سے پہلے اس کا پتا لگانے والے ماہرین کو جلد ہی ایک نیا آلۂ کاریا نظام میسر آجائے گا جس کے ذریعے وہ طوفان کی شدت کا اندازہ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ ’’کاسموس‘‘ جریدے کی ویب سائٹ کے مطابق یہ آلۂ کار ناسا کے 8ننھے سیاروں پر مشتمل ایک نظام ہے جسے ’’سائیکلون گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم‘‘ مشن یا مختصراً ’’سی وائی جی این ایس ایس‘‘ کہاگیا ہے۔ واضح رہے کہ بعض سیارے ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں زمین سے ہی خلا میں نہیں داغا جاتا بلکہ انہیں جہاز میں ’’سوار‘‘ کر کے بلندی تک پہنچایا جاتا ہے ۔ اس نظام کوبھی ایسے ہی جہاز میں ’’سوار‘‘ کر کے رواں ہفتے ایک ’’آربٹل اے ٹی کے پیگاسس ایکس ایل راکٹ‘‘کے ذریعے زمین کے مدار میں داغا گیا ہے ۔ اس منفرد’’ سواری‘‘ کوآربٹل کے ترمیم شدہ ’’ایل ۔1011‘‘ ہوائی جہاز’’اسٹارگیزر‘‘کے ذریعے ہوا میں چھوڑا گیاجس نے فلوریڈا میں کیپ کناورل کے ایئر فورس اسٹیشن میں اسکڈ اسٹرپ رن وے سے پرواز کی اور پہلے سے طے شدہ 39ہزار فٹ کی بلندی پرپہنچ کر 3اسٹیج کے پیگاسس ایکس ایل راکٹ کی تنصیب کی ۔ یہ مقام بحر اٹلانٹک میں ’’ڈیٹونا ساحل‘‘کے مشرق شمال مشرق میں 10ناٹیکل میل یعنی ’’بحری کوس‘‘ ددور ہے۔

شیئر: