Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ اور رتیک کی فلمیں آمنے سامنے

نئی دہلی....بالی وڈاداکار شاہ رخ خان اور رتیک روشن کی فلم اگلے سال باکس آفس پر بیک وقت آمنے سامنے ہوں گی۔ شاہ رخ کی فلم رئیس اور ریتک کی فلم قابل 25 جنوری کو ریلیز ہوں گی۔ رتیک نے 25 جنوری کودونوں فلموں کے ایک ساتھ ریلیز ہونے کے سلسلے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ غلط نہیں۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں ایک جیسا کیلنڈر رہتا ہے۔لیکن کبھی ہالی ووڈ میں’لارڈ آف دی رنگس‘ اور’ہیری پوٹر‘ کو بیک وقت ریلیز ہوتے نہیں دیکھتے۔ وہ اپنے کیلنڈر کو بڑے منظم انداز سے تیار کرتے ہیں جس کے باعث2 فلموں کا ٹکراو نہیں ہوتا تاہم ریتک نے کہا کہ امید ہے کہ رئیس اور قابل دونوں فلمیں اپنی چھاپ چھوڑیں گی لیکن ایک ساتھ ریلیز ہونے سے انڈسٹری کو ضرور 100 کروڑ روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔ 
 

 

شیئر: