Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنگل نے5دن میں150کروڑ کمالئے

نئی دہلی ..بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم دنگل نے اوسطاً یومیہ 30کروڑ روپے کی آمدنی کر کے5 دن میں 150 کروڑ روپے سے زیادہ کما لئے ۔ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بنی فلم دنگل کرسمس کے موقع پر 23 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم ہریانہ کے سابق پہلوان مہاویرسنگھ پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں عامر نے پھوگٹ کاکردار اداکیا ہے جو سماجی برائیوں سے لڑتے ہوئے نامساعدحالات میں اپنی 2 بچیوں گیتا پھوگٹ اور ببیتا کماری کوکشتی کے داو پیچ سکھاتا ہے۔ باکس آفس پر دستیاب اعداد وشمار کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے کے آخر کے دوران 107 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی ۔اب تک 155 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ۔ اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم میں سلمان خان کی سلطان ہے جس نے 300 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ امید کی جا رہی ہے کہ فلم دنگل کمائی کے معاملے میں سلطان کا دنگل جیت کر باکس آفس کی سلطان بن سکتی ہے

 

شیئر: