Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانے نوٹ رکھنے پر قید اور جرمانہ ہوگا

نئی دہلی..پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو ریزرو بینک میں جمع کرنے کی 31مارچ تک کی آخری مہلت کے بعد بھی اگر10سے زیادہ تعداد میں یہ نوٹ کسی کے پاس پائے گئے تو جرمانہ عائد کرنے اور جیل بھیجنے سے متعلق آرڈی ننس لانے کے لئے مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی۔ وزیراعظم مودی نے8 نومبر کو ایک ہزار او رپانچ سو روپے کے پرانے نوٹوں کو بندکرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان نوٹوں کو ان بینکوں اور ڈاک گھروں میں جمع کرانے کے لئے 30 دسمبر اور ریزرو بینک میں جمع کرانے کے لئے 31مارچ تک کی مہلت دی گئی تھی۔

شیئر: