Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ کب میچور ہوتے ہیں؟

فلاڈیلفیا ..... آپ سمجھتے ہیں کہ آپ 18سال کے اور بالغ ہوچکے ہیں لیکن ماہرین کاکہناہے کہ دماغ اس وقت مکمل طور پر میچور ہوتا ہے جب آپ 30سال کے ہوتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ اس بات کی نشاندہی کرنا بہت مشکل ہے کہ کب دماغ میچور ہونا شروع ہونا ختم کرتا ہے تاہم کم سے 30سال کی عمر تک اس میں خاصی تبدیلیاں پیدا ہوتی رہتی ہیں۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ لوگ کب قانونی طور پر میچور ہوتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ اگر 18سال کی عمر میں آپ کو ڈرائیونگ، ووٹ ڈالنے ، شادی کرنے اورفوج میں شامل ہونے کا موقع مل جاتا ہے لیکن آپ کا دماغ اتنا میچور نہیں ہوتا کیونکہ میچورٹی 30ال بعد ہی آتی ہے۔ بے شمار ماہرین اس بات پر بھی متفق ہیں کہ دماغ 40سال کی عمر میں میچور ہوا کرتا ہے۔ اس وقت امریکہ اور برطانیہ میں پالیسی سازاس معاملے پر غور وفکر کرتے رہے ہیں کہ آخر انسان کب میچور ہوتا ہے؟
 

شیئر: