Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوئنگ نئے سال پر ملازمین کی تعداد کم کریگا

  نیویارک..... نئے سال کے آغاز میں طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ بوئنگ کے کمرشل جیٹ بنانے والے یونٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2016ءکے دوران ملازمین کی تعداد میں 8فیصد کمی کی گئی۔ملازمین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ 2017ءمیں بھی جاری رہے گا۔ سال کے اوائل میں رضا کارانہ طور پر ملازمتیں چھوڑنے والے ملازمین کےلئے پیکیج کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ملازمین کی کٹوتی کے عمل میں منیجرز اور انتظامی افسران کی شرح 10فیصد بتائی گئی ہے۔
 

شیئر: