Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن نے تلنگانہ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

حیدرآباد..تلنگانہ اسمبلی کی کارروائی کا اپوزیشن نے ایک دن کےلئے بائیکاٹ کیا ۔ ایوان میں حصول اراضی بل پر جامع مباحث نہ کروانے کا الزام لگاتے ہوئے اپوزیشن نے جمعرات کی کارروائی سے خود کو دور رکھا ۔ کانگریس ،تلگودیشم اور سی پی ایم کے ارکان اسمبلی نے اسپیکر مدھو سدن چاری کو خط لکھتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ۔ بعض ارکان نے اسپیکر کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مباحث میں حصہ لینے کی انہیں اجازت نہیں دی گئی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ اسمبلی میں تلگودیشم کے فلور لیڈر ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ ایوان میں اپوزیشن ارکان کے حق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور انہیں مناسب طور پر اظہار خیال کا موقع نہیں دیا جارہا ہے ۔ انہو ںنے اسپیکر پر جانبداری کا الزام لگایا ۔ دوسری طرف اس مسئلہ پر کانگریس کے لیڈروں نے اسپیکر سے ملاقات کی۔ ان لیڈروں نے کہا کہ ایوان میں کسی بھی مسئلہ پر اظہار خیال کےلئے مناسب وقت نہ دینا غیر جمہوری ہے ۔ 

شیئر: