Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی مہم سے علیحدہ نہیں ہورہی،شیلادکشت

لکھنو...یوپی الیکشن میں کانگریس کی وزیراعلیٰ عہدہ کی امیدوار شیلا دکشت نے انتخابی مہم سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ شیلا دکشت نے ٹویٹ میں کہا کہ میڈیا میں اتر پردیش کے حوالے سے میرے بارے میں چل رہی قیاس آرائیاں دلچسپ ہیں۔ انتخابی مہم سے علیحدہ نہیں ہورہی۔ میڈیا میں خبریں چل رہی ہیں کہ شیلا دکشت کو یوپی سی ایم امیدوار کے عہدے سے ہٹا یا جا سکتا ہے۔ ایسی خبریں راہول کے سہارا ڈائری انکشاف کے بعد آئی ہیں۔ اس سے پہلے پالیسی ساز پرشانت کشور کے کانگریس سے علیحدگی کی خبر بھی وائرل ہوئی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ اترپردیش میں انتخابات کی تیاریوں کو لے کر ان کی پارٹی کے کچھ لوگوں سے ناراضی رہتی ہے۔ 

شیئر: