Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے 35روسی سفارتکارو ں کو نکلنے کا حکم

واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے 35روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا۔ انہیں 72گھنٹے کے اندر امریکہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سفارتکاروں کو واشنگٹن اور سان فرانسسکو سے ملک بدر کیا جارہا ہے۔ انہیں ناپسندیدہ قراردیا گیا ہے۔ امریکہ نے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی ہیکنگ کے معاملے پر یہ کارروائی کی ہے۔اس سے قبل امریکی سینیٹر گراہم نے صدارتی انتخاب میں ہیکنگ کے معاملے پر روس کے خلاف پابندیوں کیلئے قرارداد لانے کا اعلان کیا تھا جبکہ ماسکونے جوابی کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔

شیئر: