Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی گھڑیوں میں ایک سیکنڈ کا اضافہ

ہفتہ 31دسمبر کو دنیا بھر کی گھڑیوں میں ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ کر دیاجائے گا۔ ’’یو ٹی سی‘‘ یعنی ’’کوآرڈینیٹڈیونیورسل ٹائم‘‘ کے مطابق رات کو 11بج کر 59منٹ اور59سیکنڈ پرایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ کر دیاجائے گا۔ مشرقی معیاری وقت کے مطابق، شام کے 6بجکر 59منٹ اور59سیکنڈ پر اس اضافی سیکنڈ کو دنیا بھر کے وقت میں شامل کر لیاجائے گا۔ویب سائٹ ’’سائنس ڈیلی‘‘ نے بتایا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی بحریہ کی رصدگاہ کی ’’ماسٹر کلاک فیسیلٹی‘‘ میں ایک سیکنڈ بڑھایاجائے گا۔

شیئر: