Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گواندا کی فلموں میں واپسی

نئی دہلی ...بالی ووڈ اداکار گووندا پھر فلموں میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ گووندا کی آخری فلم 2014 میں’کل دل‘اور ’ ہیپی اینڈنگ‘ آ ئی تھی.’کل دل‘میں نبھائے گئے منفی کردار کے لئے وہ کافی سراہے بھی گئے۔ گووندا اب ’آ گیا ہیرو ‘نامی فلم سے واپسی کر رہے ہیں۔حال میں فلم کا پہلا پرومو جاری کیا گیا ہے۔ ’آ گیا ہیرو‘کے پرومو میں گووندا مکمل طور پرا پنی 90 والی دہائی میں جس طرح اسکرین پر نظر آتے تھے اسی طرح نظر آ ئیں گے۔ ایکشن، کامیڈی اور رقص کا بھرپور یہ فلم ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر ے گی۔ 

 

شیئر: