Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلاد کا پیالہ 173ہزار پونڈ میں فروخت

لندن ..... اگرچہ یہ دیکھنے میں سلاد کا سادہ سا سفید پیالہ لگتا ہے لیکن نوادرات تلاش کرنے والوں نے اسے نیلام میں ایک لاکھ 73ہزار پونڈ میں خریدا ہے۔ نیلام گھر والوں نے تخمینہ لگایا تھا کہ یہ زیادہ سے زیادہ 30ہزار پونڈ میں فروخت ہوگا۔ اس پیالے کے اندر اور باہر نیلے رنگ کی لائنیں پڑی ہیں اور اسے صرف40سال قبل ہی برطانیہ کی مشہور و معروف خاتون ظروف ساز لوسی لی نے بنایا تھا۔ اسے آرٹ کے ایک جنونی نے خریدا تھا اور یہ پیالہ ان کے پاس30سال سے زیادہ عرصے تک رہا۔ اس خاتون ظروف ساز کی شہرت اس وقت بھی دور دور تک پھیلی ہوئی تھی اور جیسے ہی وہ کوئی نئی چیز تیار کرتی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا۔ دنیا بھر کے بڑے بڑے عجائب گھروں میں انکی بنی ہوئی اشیاءبھی موجود ہیں۔ یہ پیالہ 8انچ قطرکا ہے جبکہ 3انچ لمبا ہے۔ اگر آپ کسی ا سٹور سے اسی قسم کا پیالہ خریدیں گے تو محض اسکی قیمت 4پونڈ تک ہوسکتی ہے۔ پچھلے تین ماہ میں اس خاتون کی جو اشیاءفروخت کی گئی ہیں ان میں سے سب سے زیادہ رقم اسی پیالے سے حاصل ہوئی ہے۔ ستمبر 1976ءمیں انکا بنایا ہوا ایک پیالہ لندن نیلام گھر میں 85ہزار پونڈ میں فروخت ہوا تھا۔
 

شیئر: