Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوئنکل کھنہ 43 برس کی ہو گئیں

نئی دہلی...بالی ووڈ اداکار ٹوئنکل کھنہ 43 برس کی ہو گئیں۔ 29 دسمبر 1974 کو مہاراشٹر کے شہرپنے میں پیدا ہونے والی ٹوئنکل کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کے والد راجیش کھنہ اور ماں ڈمپل کپاڈیہ کا فلم انڈسٹری کی معروف ہستیوں میں شمار ہوتا ہے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ ٹو ئنکل اکثر اپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔ اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی طرف ہو گیا ۔ ٹوئنکل نے بطور اداکارہ فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں آئی فلم’ برسات‘ سے کیا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار بابی دیول نے نبھایا تھا جو ان کے کیریئر کی بھی پہلی فلم تھی۔ یہ فلم دھرمیندر نے بنائی تھی۔ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ساتھ ہی ٹوئنکل کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔ ٹوئنکل ان چنداداکاراو¿ں میں شامل ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کے تینوں خانوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ٹوئنکل نے 1998میںسلمان خان کے ساتھ ’جب پیار کسی سے ہوتاہے میں، 1999 میںشاہ ر خ خان کے ساتھ بادشاہ میں اور2000 میںعامر خان کے ساتھ میلہ میں کام کیا ۔ 2001 میں اکشے کمار کے ساتھ شادی کرنے کے بعد فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔ 

شیئر: