Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانے نوٹ جمع کرانے کی تاریخ آج ختم

 نئی دہلی ...نوٹ کی منسوخی کے تحت پرانے نوٹوں کو جمع کرانے کی حتمی تاریخ جمعہ کوختم ہو رہی ہے۔ ہفتے سے تمام پرانے نوٹ غیر قانونی ہو جائیں گے۔ حکومت نے پرانے نوٹ رکھنے پر جرمانے کی سزا کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے8 نومبر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کالے دھن، کرپشن، جعلی نوٹوں اور دہشت گردی کو ملنے والی رقم پر روک لگانے کے لئے ایک ہزار اور پانچ سو کے پرانے نوٹ کو منسوح کرنے کا اعلان کیا تھا اور30 دسمبر تک ایسے نوٹ بینکوں میں جمع کرانے کو کہا گیا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مودی نقد ی کی قلت سے ہونے والی پریشانی کو دور کرنے کے لئے کچھ اقدامات اور اپنے بینک کھاتوں سے نقدی نکالنے کی حد بڑھانے کے بارے اعلان کر سکتے ہیں۔ 

شیئر: