Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوٹنگ کے دوران اصل ہائی جیکنگ

 مالٹا ..... مالٹا میں لیبیا کی ایئرلائنز افریقیاایئرویز کا جو طیارہ اغوا ہوا تھا اس کے نتیجے میں مالٹا ایئرپورٹ پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ ہوا یہ کہ اس ایئرپورٹ پر1976 ءمیں یوگنڈا ایئرپورٹ پر طیارے کے اغوا کے سلسلے میں فلم کی شوٹنگ ہورہی تھی کہ اسی دوران اغوا شدہ طیارہ ایئرپورٹ پراترا اور اسکے نتیجے میں ہدایتکار کو اصل طیارے کی ہائی جیکنگ کی فلم بندی کا بھی موقع مل گیا۔ ہدایتکار خوش تھاکہ اسے یہ اصل واقعہ بھی اپنی فلم میں شامل کرنے کا چانس مل گیا۔ 40سال قبل یوگنڈا میں این ٹیبے ایئرپورٹ پر ایک طیارہ اغوا کرکے لایا گیا تھا جس میں متعدد یہودی مسافر یرغمال تھے۔ اسرائیلی فوجیوں نے اچانک حملہ کرکے 105 یرغمالیو ںکو بچالیا تھا۔ اسکے نتیجے میں 8ہائی جیکرز اور یوگنڈا کی فوج کے 20اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم جمعہ کو ہونے والے اغوا کے واقعہ کا ڈراپ سین اس سے مختلف تھا جب 2ہائی جیکرز نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ یہ طیارہ مقتول صدر قذافی کے حامیو ںنے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ سبا سے طرابلس جارہا تھا۔ اس میں 118مسافر سوار تھے۔ بعد میں ہائی جیکرز نے طیارے کے عملے کے ارکان اور مسافروں کو جانے کی اجازت دیدی تھی جبکہ اغوا کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
 

شیئر: