Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کا دودھ پینے والے بچے کھانے میں ہنگامہ نہیں کرتے

برسلز..... ایسے بچے جنہیں مائیں اپنا دودھ پلاتی ہیں بڑے ہوکر مختلف قسم کی خوراک کے عادی ہوجاتے ہیں۔جب انکی عمر 6برس ہوتی ہے تو وہ کھانے میں بھی لطف لینے لگتے ہیں۔ سائنسدانوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ماں جو خوراک کھاتی ہے وہ اس کے دودھ کے ذریعے بچے کے پیٹ میں پہنچتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بچے مختلف قسم کی خوراک پسند کرتے ہیں۔ انکا کہناہے کہ اگر آپ بچوں کو خوراک کے معاملے میں شور مچاتا ہوا دیکھیں تو سمجھ لیں کہ اس نے ایسے ذائقے چکھے ہی نہیں۔ محققین کا کہناہے کہ انہوں نے بچوں کی ابتدائی زندگی میں ہی بہت سی ایسی باتیں نوٹ کی ہیں جس سے آپ پتہ چلاسکتے ہیں کہ وہ بڑے ہوکر خوراک میں کون کونسی ڈشیں پسند کرینگے۔ ایسے بچے جو فارمولا ملک پر پلتے ہیں انکے مقابلے میں ماں کا دودھ پینے والے بچے کھانا کھانے کے معاملے میں زیادہ شور شرابہ نہیں کرتے۔ وہ مختلف اقسام کی سبزی ترکاریاں کھانا پسند کرتے ہیں اور اپنی زندگی میں انہیں ہرے پتوں والی سبزیاں زیادہ پسند آتی ہیں۔

شیئر: