Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا کو بھاری قیمت چکانا پڑیگی، روسی انتباہ

ماسکو.. روس نے کہا ہے کہ سائبر حملوں کے الزام میں سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے اقدام پر امریکا کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔روسی صدر پوٹین کے ترجمان نے کہا ہے کہ سائبرحملوں کے الزام میں روسی سفارتکاروں کی امریکہ بدری کا اقدام غیر قانونی ، غیرمحتاط ناقابلِ یقین اور اشتعال انگیز خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔ اس کے جواب میں امریکا کو بھاری قیمت چکانا ہوگی اور اسے بہت تکلیف بھی ہوگی۔ صدر پوٹین ان اقدامات پر جوابی کارروائی کریں گے تاہم روس صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے تک انتظار کر سکتا ہے۔ اس سے قبل روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے روسی ہیکرز کے بارے میں آنے والی خبریں سن سن کر بیزار آ چکے ہیں۔ روسی سفارتکاروں کی ملک بدری اور دیگر پابندیوں پر عملدرآمد کے باوجود انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے 20 جنوری کو ٹرمپ انتظامیہ کے لائحہ عمل کو دیکھا جائے گا۔

 

شیئر: