Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،لالو یادو

نئی دہلی.. راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے الزام لگایا ہے کہ آئندہ سال 31 مارچ کے بعد پرانے نوٹ کے سلسلے میں قانونی تنازعہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کو بچانے کیلئے مرکزی حکومت نے نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 31 مارچ کے بعد اگر کوئی شخص پرانے نوٹوں کے معاملے میں عدالت جاتا ہے تو ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کہ وزیر اعظم مودی کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے۔نوٹ پر یہ لکھا رہتا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا اس نوٹ کو رکھنے والے شخص کو اتنی ہی قیمت ادا کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی شخص عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ہی آرڈیننس لایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اب مودی خود کو بچانے کیلئے طرح طرح کا دھوکہ دے رہے ہیں۔نوٹ بند کرنے سے پیدا ہوئے مسائل کی کوئی انتہا نہیں ۔ اب یہ نہیں لگتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے۔ انہوں نے اپنے خاص انداز میں کہا کہ مودی اب اچھل کود بند کریں۔لوگوں کو بتائیں کہ نوٹ بند کرنے کے بعد سے کتنا کالا دھن آیا۔

شیئر: