Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم مودی سے راہول کے 6سوالات

نئی دہلی... کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے نوٹوں کی بندش کے معاملے پر وزیر اعظم مودی پر پھر نکتہ چینی کی ہے انہوں نے کہاا کہ جمعہ 30دسمبر کو مہلت بھی ختم ہوگئی لیکن نوٹ بندش سے عوام کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہیں۔ راہول نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ پر وزیراعظم سے 5سوال بھی پوچھے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ”مودی جی 50دن پورے ہوئے، اب ان 5سوالوں کے جواب تو ملک کو دیجئے ، مودی جی آپ کے جواب کا عوام انتظار کررہے ہیں“۔ راہول نے جن 5سوال کو اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ میں ڈالا ہے ان میں پہلا سوال کیا گیا کہ 8نومبر کے بعد سے کتنا کالا دھن ملا؟ دوسرے سوال میں پوچھا گیا کہ نوٹ بندش سے ملک کو کتنا اقتصادی نقصان اٹھانا پڑا اور کتنے لوگوں کی ملازمتیں ختم ہوگئیں؟ یہ بھی سوال کیا کہ نوٹ بندش سے کتنے لوگوں کی موت ہوئی ، حکومت نے انہیں معاوضہ دیا کہ نہیں؟ چوتھے سوال میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں کن لوگوں سے صلاح مشورہ کیا آخری سوال میں کہا گیا کہ وزیراعظم بتائیں کہ جب 8نومبر کو نوٹوں کی منسوخی کا اعلان کیا تھا تو ان سے 6مہینے پہلے ان لوگوں کے بینک اکاو نٹ میں 25لاکھ روپے سے زیادہ رقم جمع کرائی گئی تھی وہ لوگ کون تھے؟۔ 

 

شیئر: