Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا معمر پانڈا چل بسا

  بیجنگ ..... دنیا کا سب سے معمر پانڈا 31سال کی عمر میں کینسرکے مرض کا شکار ہوکر چل بسا۔پان پان نامی اس پانڈا کو خصوصی مقبولیت حاصل تھی ۔یہ 1985ءمیں چینی صوبے سیچوان کے جنگلات میں پیدا ہوا تھا۔ اسے چین کے بڑے پانڈوں کے تحفظ کیلئے قائم ادارے میں رکھا گیا تھا اور اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس وقت دنیا میں موجود اس نسل کے پانڈوں کی بڑی تعداد پان پان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ 31سالہ پانڈہ چند سال قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگیا تھا۔ اس کا علاج جاری تھا اور عالمی تنظیم بھی اس کے لئے سرگرم تھی تاہم پان پان کو موت کے منہ میں جانے سے نہیں بچایا جاسکا۔ چینی زبان میں اس نام کا مطلب ”امید“ ہے تاہم یہ امید گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ ماہرین کے مطابق اس پانڈہ کی عمر کا اندازہ انسانی عمر سے لگایا جائے تو یہ تقریباً 100سال بنتی ہے۔ عام طور پر اس نسل کے پانڈہ کی عمر 20سال ہوتی ہے تاہم انکے تحفظ کیلئے قائم مراکز میں انکی عمر میں طوالت نظر آتی ہے. جنگلات کی نسبت یہ غیر قدرتی ماحول میں زیادہ عمر پاتے ہیں۔

شیئر: