Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں بچے کو بھول گئی، بیٹا گاڑی کے پیچھے دوڑتا رہا

  ہانگژو ..... چین میں ایک خاتون اپنے 7سالہ بچے کو گاڑی میں بٹھانا بھول گئیں۔ بچہ تقریباً1.3میل تک ماں کی گاڑی کے پیچھے دوڑتا رہا۔ ٹریفک میں دوڑتے بچے کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ خاتون کو اندازہ نہیں ہوسکا کہ بچہ گاڑی میں موجود نہیں۔ وہ دیگر گاڑیوں کی جانب سے دیئے جانے والے اشاروں پر بھی توجہ نہیں دے پائی جن کے ڈرائیور اسے یہ بتانے کی کوشش کررہے تھے کہ کوئی بچہ اس کی گاڑی کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔ آخر ایک اور ڈرائیور نے بڑی مشکل سے اس خاتون کو یہ سمجھایا کہ وہ اپنے بچے کو پیچھے چھوڑ آئی ہے۔ مشرقی چین میں رونما ہونے والے اس واقعہ کے بعد پولیس نے لی نامی خاتون سے پوچھ گچھ بھی کی ۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ ایک رشتہ دار کو اسٹیشن پر چھوڑنے گئی تھی اور واپسی پر بچے کو گاڑی میں بٹھانا بھول گئی۔ پولیس نے اسے آئندہ محتاط رہنے کا انتباہ دیتے ہوئے مزید کوئی کارروائی نہیں کی۔ خوش قسمتی سے یہ بچہ چلتی ٹریفک میں کسی حادثے کا شکار نہیں ہوا اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور اسے سڑک پر دیکھ کر حیران ضرور ہوئے لیکن اسے بچاتے رہے۔
 

شیئر: