Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاقتور ترین بیٹری والا فون تیار

  بیجنگ..... اسمارٹ فونز کی دنیا میں چینی کمپنیوں کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب چین کی ایک کمپنی نے ایسا موبائل فون تیار کرلیا ہے جسے دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری والا فون قرار دیا جارہا ہے۔ یہ فون 7ہزار ایم اے ایچ بیٹری کا حامل ہے ۔ ان دنوں استعمال ہونے والے بیشتر اسمارٹ فون کی بیٹری زیادہ سے زیادہ 3ہزار ایم اے ایچ تک ہوتی ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق اس فون پر لگاتار 32 گھنٹے تک بات چیت اور 26گھنٹے تک وڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں۔ فون میں اسنیپ ڈریگن نامی پروسیسر اور 6جی بی ریم لگائی گئی ہے۔ فی الوقت یہ فون چینی مارکیٹ تک محدود ہے تاہم جلد اسے دیگر ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔ ماہرین کے مطابق اس فون میں جنوبی کوریائی اور امریکی کمپنیو ںکے معروف اسمارٹ فونز کی خوبیاں یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
 

شیئر: