Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائنڈنگ ڈوری 2016ءکی سب سے کامیاب فلم

  لاس اینجلس ...... ہالی وڈ میں اینیمیٹمڈ فلموں کی مقبولیت کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے بنائی جانے والی معروف فلم فائنڈنگ ڈوری نے 2016ءمیں سب سے زیادہ کمائی کی۔ فائنڈنگ ڈوری ، فائنڈنگ نیمو نامی فلم کا دوسرا حصہ ہے جس میں مچھلیوں کو سپر ہیرو کے کردار میں دکھایا گیا تھا۔ ماں باپ سے بچھڑ جانے والی مچھلی ڈوری کی کہانی کو شائقین نے اتنی دلچسپی سے دیکھا کہ یہ اس سال کی بہترین فلم ثابت ہوئی۔ والٹ ڈزنی کی اس فلم نے ایک اندازے کے مطابق 50ارب 97کروڑ روپے سے زائد کمائے ۔ابھی اس کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا کے علاوہ دیگرذرائع سے اسے دیکھنے والوں کی کمی نظر نہیں آتی۔ کیپٹن امریکہ نامی فلم کو کمائی کے حوالے سے دوسرا نمبر ملا ہے۔
 

شیئر: