Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا بلند ترین پل ٹریفک کیلئے کھل گیا

بیجنگ..... چینی انجینیئرز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے بڑا کارنامہ انجام دیدیا ہے اور دنیا کا بلند ترین پل صرف 3سال میں تعمیر کرکے اسے ٹریفک کیلئے بھی کھول دیا۔ یہ پل چین کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں 2گھاٹیوں پر بنایا گیا ہے ۔ اس کی بلندی گھاٹیوں سے اوپر 1850فٹ ہے۔ پل پر 120ملین پونڈ لاگت آئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت دنیا کے 10بلند ترین پلوں میں سے 8چین میںواقع ہیں۔ جنوب مغربی چین میں واقع اس پل کو بیپان جیانگ برج کا نام دیا گیا ہے اور اس کی میٹروں میں بلندی560میٹر بتائی گئی ہے۔ اسکے نیچے گھاٹیوں میں سیدو دریا بھی بہتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 1340میٹر طویل یہ پل 4ٹریفک رویہ پر مشتمل ہے۔ اس سے چین کے 2دورافتادہ صوبے آپس میں مربوط ہوگئے۔ ینان اور گیژہو صوبوں کو اس پل کی وجہ سے معاشی طور پر بے پناہ فائدہ ہوگا جبکہ عوام کو بھی طویل سفر سے نجات مل جائیگی۔ پل کو پہلے ہی دنیا کے سب سے اونچے پل کا اعزاز دیا جاچکا ہے۔ انجینیئرز کا کہناہے کہ وہ اپنے اس کارنامے پر نازاں ہیں اگر عمارتوں کی بلندی کے حوالے سے پل کا موازنہ کیا جائے تو یہ لندن کی کسی 95منزلہ فلک بوس عمارت کے برابر ہے۔ 

شیئر: