Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی مسجد میں خنزیر کا گوشت پھینکنے والا مردہ پایا گیا

لندن۔۔۔۔۔تقریباً ایک برس قبل برطانیہ میں برسٹل کی مسجد پر خنزیرکا گوشت پھینکنے کے الزام میں جیل جانیوالے 35سالہ انتہا پسند برطانوی شہری مردہ پایا گیا۔اسے جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ برطانوی محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے بتایا کہ کیفن جیل میں مردہ حالت میں ملا۔اسے ایک برس قید کی سزا دی گئی تھی ، آدھی سزا مکمل کرچکا تھا۔کیفن کے ہمراہ کئی اور لوگ بھی حملے میں شامل تھے۔ان پر نسلی تفریق کا مقدمہ چلایا گیا تھا ،جرم ثابت ہوجانے پر اسے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

شیئر: