Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں اسرائیلی شہریوں پر حملوں کا خطرہ

القدس ۔۔۔۔۔۔اسرائیل نے نئے سال کی تقریبات کے موقع پر ہند کے جنوب مغرب میں سیاحوں خصوصاً اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔انسداد دہشتگردی کے اسرائیلی ادارے نے انتباہ دیا ہے کہ ہندمیں سکونت پذیر اسرائیلی سیاحوں کو ہند کے مختلف علاقوں خصوصاً جنوب مغربی علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں سے خبردار کرنا چاہتے ہیں۔یہ حملے مغربی ممالک کے اداروں اور سیاحتی مراکز پر متوقع ہیں۔اسرائیلی ادارے نے آئندہ ایام میں تمام اسرائیلیوں کو چوکنا رہنے خاص طور پر ساحلوں ، کلب وغیرہ میں انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ۔ تجارتی مراکز ، میلوں اوربازاروں میں حملے ہوسکتے ہیں۔اسرائیلی ادارے نے خطرات کو تیسرے درجے میں شمار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی نوجوان کی بڑی تعداد میں فوجی سروس مکمل کرنے کے بعد ہند کا رخ کررہے ہیں ۔

شیئر: