Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کو داعش میں شامل کرنے کی تحقیقات

قاہرہ۔۔۔۔۔انسداد دہشتگردی کے ہندوستانی ادارے نے واضح کیا ہے کہ ہندوستانی حکام ایک ہندوستانی کو داعش میں شامل کرنیوالے سعودی شہری کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔سعودی شہری نے ہندوستانی نوجوان تبریز تامبی کو داعش میں شمولیت پر آمادہ کیا تھا جس پر وہ لیبیامیں گرفتار کرلیا گیا۔ہندوستانی ویب سائٹ مڈ ڈے کے مطابق انسداد دہشتگردی کے ہندوستانی ادارے کے اہلکاروں نے تحقیقات کی توپتہ چلا کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران تامبی کی دوستی ایک سعودی ’’الشہری‘‘سے ہوگئی تھی۔ سعودی 2015میں ہندوستان آیا، جنوری 2016میں تامبی کو ہمراہ لیکر مصر چلا گیا وہاں چند ماہ قیام کیا اس دوران تامبی نے اپنے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ وہ لیبیا میں داعش تنظیم سے منسلک ہوگیا ہے۔ لیبیا کے حکام نے اسے گرفتار کرلیا۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سعودی بھی 15دسمبر 2016کو لیبیا کی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا۔

شیئر: