Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون کے بعد اب ایئر شپ آرڈر پہنچائینگے

  لندن .....سپر مارکیٹس او رمیگا مالز کی سب سے بڑی تجارتی کمپنی امیزون نے گاہکوں کے آرڈر ڈرونز کے ذریعے ان تک پہنچانے کے نظام کو زیادہ بہتر اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے نئے منصوبے پر کام شروع کررہا ہے جسکا مقصد اڑنے والی فیکٹریوں کو سامان کو ذخیرہ کرنے او رتقسیم کرنے والی فضائی فیکٹری کا نام بھی دیا جارہا ہے جبکہ بڑے ایئر شپ کے معاون اور مدد گار کے طور پر کچھ چھوٹے چھوٹے ایئر شپس بھی بنائے جائیں گے۔ یہ بڑا ایئر شپ کسی فٹبال گراونڈ کے اوپر رہتے ہوئے فٹبال دیکھنے والے لوگوں کے آرڈرز پر انہیں اسنیکس وغیرہ فراہم کریگا۔ یہ ایئر شپ شہروں پر 45ہزار فٹ کی بلندی پراڑ ینگے۔ واضح ہو کہ دسمبر کے اوائل میں امیزون ڈرونز کے ذریعے آرڈر کی ترسیل کا کامیاب مظاہرہ بھی کرچکی ہے اس تاریخی موقع پر اس نے کیمبرج کے ایک گاہک کو ڈرون کے ذریعے پارسل کامیابی سے پہنچایا تھا۔ یہ ایئر شپس جدید ترین حساس آلات سے بھی لیس ہونگے اور کسی رکاوٹ یا مسئلے کے بغیر دوسرے ایئرشپس کو صورتحال سے آگاہ کرکے اپنا نامکمل کام مکمل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یہ ایئر شپس کھیل کے میدانوں، اسٹیڈیمز اور دوسرے بڑے اجتماعات کے قریب رہ کر اپنی سروسز فراہم کرینگے۔
 

شیئر: