Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول ، نائٹ کلب حملے میں مرنیوالے39 ہوگئے

انقرہ... استنبول میں سال نو پر نائٹ کلب میں دہشت گرد حملے میں مرنے والے 39 ہوگئے۔ترک وزیر داخلہ کے مطابق 16 غیر ملکی بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔ نائٹ کلب میں 700 کے قریب افراد سال نو کا جشن منارہے تھے کہ مسلح افراد نے اندر گھس کر فائرنگ شروع کردی۔ایک اطلاع کے مطابق حملہ آوروں نے سنتا کلاز کا لباس زیب تن کررکھا تھا۔ کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا ۔ یہ واضح نہیں کہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی۔ ابتدا میں اسے ایک دہشت گرد کی کارروائی قرار دیا گیا ترک ٹی وی نے دہشت گردوں کی تعداد2 بتائی ہے۔ مبینہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر استنبول میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ عالمی رہنماﺅں نے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترکی کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں۔دنیا کو مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہوگا۔پاکستان نے بھی دہشت گردی کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے۔ امریکی صدر اوباما نے امریکی انتظامیہ کو حملے کی تفتیش میں ترک حکام کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔ اوباما نے ترکی کی مدد جاری رکھنے کا اعادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نیٹو کا اہم اتحادی ہے اور وہاں دہشت گردی کو شکست دینا لازمی ہے

 

شیئر: