Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میاں بیوی 20سال تک نہیں بولے،بچوں نے صلح کرادی

ٹوکیو... جاپان میں میاں بیوی 20سال تک بغیر بات چیت کئے بھی ایک ہی چھت تلے رہے تاہم بچوں نے دونوں کی گفتگو کر دی۔اتویومی اپنی بیوی کی جانب سے بچوں کو زیادہ توجہ دینے پر حسد کا شکار تھا اس کا خیال تھا کہ اس کی بیو ی اسے زیادہ توجہ نہیں دے رہی ایک تکرار کے بعد انپی اہلیہ کتیا مہ سے بات چیت بند کردی۔ اہلیہ نے کئی مرتبہ بات کرنے کی کوشش کی مگر ہر مرتبہ سخت ترین جواب ملا ۔بچوں نے اپنی زندگی میں ماں باپ کو کبھی بات کرتے نہیں دیکھا۔آخر کار بڑے بیٹے نے ٹی وی چینل کو ساری روداد لکھ بھیجی اور ماں باپ کی لڑائی ختم کرانے کی درخواست کی۔ ایک منصوبے کے تحت دونوں میاں بیوی کو ایک پارک میں اکھٹا کیاگیا۔دور سے خفیہ فون کے ذریعے گفتگو ریکارڈ کی گئی جو 20سال بعد پہلی مرتبہ ہونے جارہی تھی۔کتیامہ نے شکوہ کیا”کیا ہوگیا تھا جو ہم اتنے عرصے بعد بات کررہے ہیں“۔اتویومی نے کہا کہ ”تم بچوں پر زیادہ توجہ دیتی ہو“۔کتیامہ نے کہا کہ”تم نے بہت سخت حالات دیکھے ہیں مگر تمہیں بتانا چاہتی ہوںکہ میں ہر کسی کےلئے ایسی ہی ہوں“دوربیٹھے بچوں نے جب اپنے ماں باپ کو 20سال میں پہلی مرتبہ بات چیت کرتے دیکھا تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بے اختیار رودیئے۔ 

شیئر: