Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختصر جگہوں پر خوبصورت تعمیرات ممکن

  لندن ..... پرانی کہاوت ہے کہ خوبصورتی کشش اور بہتری کیلئے کسی چیز کا حجم یا اسکی وسعت کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اب اسی حوالے سے بعض بنیادی حقیقتیں یہاں منعقد ہ ایک مقابلے میں سامنے آئی ہیں۔ یہ مقابلہ ہاوس آف دی ایئر 2016ءکے عنوان سے ہوا جس میں شرکت کیلئے آنے والے ڈیزائنوں میں ایک انتہائی خوبصورت ڈیزائن ایک گیراج کا ہے ۔ تیسرا ڈیزائن لندن کی ایک عمارت کے ٹیرس کا ہے جسکی جگہ 3گز چوڑی ہے۔ مقابلے میں شامل ڈیزائنوں میں ایک ایسے شخص کا خوبصورت مکان سب کی توجہ کا مرکز ہے جو کسی زمانے میں آرٹسٹ تھا۔ اس نے چھت پر ایک چھوٹے سے باغیچے کی گنجائش بھی نکالی ہے۔ یہ سارے ڈیزائل رائن انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹ کی طویل فہرست میں بطور خاص زیادہ نمایاں ہیں۔ تمام ڈیزائنوںمیں سے انعام کے مستحق قرار دیئے جانے والے ڈیزائن مشہور ٹی وی چینل 4کے پروگرام میں جلد پیش کئے جائیں گے۔
 

شیئر: