Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو پی میں مسلم ووٹروں کی اہمیت بڑھ گئی

لکھنو... یو پی میں اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی بی یس پی، بی ایس پی، کانگریس سمیت تمام اہم پارٹیاں مسلم ووٹروں کو رجھانے میں مصروف ہیں۔ کانگریس نے غلام نبی آزاد کو میدان میں اتارا ہے تو دوسری طرف سماج وادی پارٹی قیادت نے اب تک 63 مسلمانوں کو ٹکٹ د ئیے ہیں۔ بی ایس پی کی سربراہ مسلسل اپنے بیانات میں مسلمانوں کو سوچ سمجھ کر ووٹ دینے کا مشورہ دے رہی ہیں۔مانا جا رہا ہے کہ بہوجن سماج پارٹی نے ریاست کی کل 403 اسمبلی سیٹوں میں سے کم از کم 100 سیٹوں پر مسلم امیدوار وںکے ناموں کو فائنل کر دیا ۔ انہیں انتخابی تیاری کی ہدایات بھی کر دی گئی ۔ پیس پارٹی کے ڈاکٹر ایوب بھی مسلم اکثریت والے علاقوں خاص طور پر پوروانچل میں ریلیاں کر رہے ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی بھی لکھنو اور شراوستی میں جلسے کریں گے۔ایس پی نے مغربی اترپردیش میں خاص طور پر شاملی، مرادآباد، سنبھل، رام پور، امروہہ، میرٹھ، علی گڑھ، کاس گنج، بریلی میں مسلم امیدوار اتارے ہیں۔ 
 

 

شیئر: