Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڑنے والے ربوٹکس کی مانگ بڑھ گئی

لندن ..... ایک ایسے وقت میں جبکہ ہر طرف روبوٹک سائنس کی پیشقدمی کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں اب اڑنے والے روبوٹس کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع نے اس حوالے سے کئے گئے سروے میں کہا ہے کہ اڑنے والے روبوٹس کا عالمی کاروباری حجم 127ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ گلوبل کنسلٹینسی کمپنی پی وی سی جس نے پولینڈ میں ڈرون ہاورڈ سالوشن کو روشناس کرایا ہے جسکی مدد سے اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ روبوٹک اور بالخصوص فلائنگ روبوٹس کا کاروبار کس طرح کس تیزی سے اور کہاں تک پھیلتا جارہا ہے۔ ڈی پی ایس کے ڈائریکٹر ایڈم وینسیوسکی کا کہنا ہے کہ 127ارب ڈالر میں وہ رقم شامل نہیں جو زیر استعمال ڈرونز کی اپنی قیمت ہے ۔ کمپنی کے اندازے کے مطابق اس مد میں خرچ ہونے والی رقم بھی لگ بھگ 45ارب ڈالر ہے۔ اڑنے والے ڈرونز اپنی کارکردگی کے اعتبار سے لاجواب ثابت ہورہے ہیں کیونکہ جو کام 3افراد مل کر کئی ہفتوں میں انجام دیتے تھے وہ کام اڑنے والے ڈرونز صرف 5گھنٹے میں کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: